ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور : کولور میں ڈینگی بخار کے بڑھتے معاملات - جڈکل اور موڈورو کے اسکولوں میں 10 دنوں کے لئے چھٹی کا اعلان 

کنداپور : کولور میں ڈینگی بخار کے بڑھتے معاملات - جڈکل اور موڈورو کے اسکولوں میں 10 دنوں کے لئے چھٹی کا اعلان 

Thu, 19 May 2022 21:15:08    S.O. News Service

کولور،19؍ مئی (ایس او نیوز) کولور کے جڈکال اور موڈورو گرام پنچایت میں بڑھتے ہوئے ڈینگی بخار کے معاملات کو دیکھتے  ہوئے اسکولوں کو 10 دنوں کی احتیاطی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
    
مذکورہ بالا دونوں گاوں کے  پرائمری ہیلتھ سینٹروں میں پچھلے کچھ دنوں سے ڈینگی بخار کے معاملات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ کنداپور تعلقہ ہاسپٹل میں ڈینگی مریضوں کے لئے 30 بستر مختص کردئے گئے ہیں اور ایمبولینس سروس کی خدمات مہیا کر دی گئی ہیں۔ 
    
اڈپی ڈسٹرکٹ کے نگراں آفیسر ڈاکٹر ناگ رتنا کے مطابق اب تک 106 ڈینگی کے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے ۔  بیندور کے بی ای او نے بتایا کہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد بیندور ایم ایل اے سوکمار شیٹی اور ڈپٹی کمشنر کورما راو نے اسکولوں کو دس دنوں کے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


Share: